آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

249

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے منتخب ارکان نے حلف اُٹھالیاہے۔ اسپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق نے ان سے حلف لیا ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جس میں اسپیکر سردار غلام صادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی فعال ہوگئی ہے ۔

ارکان آج قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا بھی انتخاب کر رہے ہیں ۔مسلم لیگ نون  نے شاہ غلام قادر اور فاروق احمدطاہر کو آزادکشمیر اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد کیا ہے ۔