وزیراعظم کی لاڑکانہ میں رینجرز اہلکاروں پرحملے کی مذمت

196

وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاڑکانہ میں رینجرزاہلکاروں پرحملہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکار کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیراعظم نے لاڑکانہ میں رینجرز پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حملہ میں رینجرز اہلکار کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا وزیر اعظم نے شہید اہلکارکی بلندی درجات اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرنے کی دعا کی۔ وزیراعظم نے حملہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔