بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام

188

بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں کاروبارکے ابتداء میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان سامنے آیا تاہم بعد میں صورتحال تبدیل ہوگئی اورسونے کی قیمتوں میں اضافی دیکھنے میں آیا۔

اگست کیلئے یوایس گولڈ فیوچر کے تحت مستقبل میں خریداری کے معاہدے 0.6فیصد کے اضافے کے بعد 1342.20ڈالر فی اونس میں طے پائے ۔نیویارک میں سونے کی قیمتوں میں 0.3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 1335.60ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

ایشیائی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام کی صورتحال رہی اورقیمتوں میں 0.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔سونے کے سودے1333.33ڈالر فی اونس میں طے پائے۔