وہاڑی میں غیرت کے نام پر دوخواتین کا قتل

244

جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی میں غیرت کے نام پر دو بہنوں کو قتل کردیاگیا، دونوں لڑکیوں کی تین روز بعد شادی تھی

وہاڑی میں تھانہ میترو کی حدود میں مایوں بیٹھی دو بہنوں کو قتل کردیا گیا، اہل علاقہ کے مطابق دونوں بہنیں پسند کی شادی کی خواہشمند تھیں مگر والدین اور بھائی تیار نہیں تھے۔

اہل علاقہ کے مطابق لڑکیوں اور والدین میں شادی کے معاملے پر تکرار ہوئی جس پر بھائی نے غیرت کے نام پر دونوں بہنوں کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔