احتجاج سے حکومت گرانے کے زمانے گزرگئے،ایاز صادق

177

اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہرفرد کا حق ہے لیکن اگر کسی کی نیت حکومت گرانے کی ہے تو وہ زمانے چلے گئے۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے، امن و امان کی صورت حال بہتراوربیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے، انہیں ملک میں جمہوریت کے خلاف کوئی سازش نظرنہیں آرہی، تحریک انصاف جمہوریت پسند ہے وہ جس راستے پرچل رہے ہیں انہیں چلنے دیا جائے، 7 اگست کو وہی ہوگا جو منظورخدا ہوگا،اس کا حال بھی دھرنوں جیسا ہوگا، احتجاج کرنا ہرفرد کا حق ہے لیکن نیت حکومت گرانے کی ہے تو وہ زمانے چلے گئے۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ وہ پاناما لیکس کیمعاملے پرکسی فریق کی حمایت نہیں کررہے، ٹی او آرزکے معاملے پراعتزازاحسن اورشیری مزاری سے بات ہوئی ، کمیٹی ممبران کی مشاورت سے آئندہ اجلاس ہوگا کیونکہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کمیٹی کو ہی کرنا ہے۔

ٹی او آرز کا فیصلہ سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوگا،تمام سیاسی جماعتیں اس معاملے پر بات کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مثبت تبدیلی آرہی ہے اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔