وزیر اعلی سندھ کی لٹل ماسٹر حنیف محمد کی عیادت

172

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے لٹل ماسٹر حنیف محمد کے علاج کے لیے 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے نئے نویلے وزیر اعلی مراد علی شاہ لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی عیادت کرنے کے لیے آغا خان ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے حنیف محمد کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پھولوں کا گلدستہ اور 10لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔

اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حنیف محمد ایک لیجنڈ ہیں ان کی ہر طرح سے سپورٹ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اکیاسی سالہ حنیف محمد گزشتہ کئی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی کیمو تھراپی چل رہی ہے گزشتہ روز طبعیت زیادہ خراب ہونے پر انہیں آغا خان ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔