کوئٹہ سریاب روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

272

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے دونوں افراد رکشے میں سوار تھے۔

پولیس زرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے سریاب روڈ پر رکشے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت غلام نبی اورمحمد نبی سے ہوئی ہیں ۔

پولیس کے مطابق ابھی تک فائرنگ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔