غیرملکیوں کے گیسٹ ہاؤس پرحملہ کرنے والے 3دہشت گرد ہلاک

197

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردوں نے غیرملکی فوجیوں کے گیسٹ ہائوس کو نشانہ بنایا ۔ سات گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے  مطابق کابل میں بگرام ایئربیس کے قریب واقع نارتھ گیٹ گیسٹ ہاؤس کو بارود سے لدے ایک ٹرک سے نشانہ بنایا گیا جس کے فوری بعد افغان سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا ۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان سات گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ کابل  پولیس سربراہ کے مطابق کارروائی میں تمام تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں ۔ حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے ۔