پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو رواں ماہ 3 تنخواہیں دینے کا فیصلہ

136

چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو رواں ماہ تین مہینے کی تنخواہیں دی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل بند اورحکومت پر معاشی دباؤ کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں دیں جو نجکاری کی مخالفت کرتے ہیں وہ اس مسئلے کا حل بھی بتادیں۔

پاکستان اسٹیل کے پاس 19ہزار ایکڑ زمین ہے جس میں سے ساڑھے4 ہزارایکڑ پراسٹیل مل کاپلانٹ لگا ہوا ہے کوئی حکومت نجکاری کے حوالے سے یہاں تک نہیں پہنچی۔