پشاور فائرنگ،حساس ادارے کا افسر جاں بحق

194

پشاور کے علاقے تھانہ یکہ توت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  حساس ادارے کا  انسپکٹر جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا ، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس زرائع کے مطابق  تھانہ یکہ توت کی حدود میں واقع وزیر باغ میں نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے انسپکٹر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انسپکٹر عثمان گل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھ موجود بیٹا شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے  لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا ۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کرنا شروع کردئیے