دو دن میں گھر تعمیر کرنے والا روبوٹ

163

 جدید سائنس کے جدید تقاضے سالوں کے کام مہینوں میں اور مہینوں کے کام اب دنوں میں ہو نگے۔

ماہر انجینئرز نے ایسا انوکھا روبوٹ تیار کر لیا جو اب صرف  2 دن میں گھر تعمیر کر ے گا۔ گھر تعمیر کرنے میں مہینے اور سال تو لگ جاتے ہیں،لیکن آسٹریلیا میں ماہر انجینئرز نے ایک انوکھا روبوٹ تیار کر لیا جو دِنوں میں گھر تعمیر کر نے  کی صلاحیت رکھتا ہے.

ہیڈریئن نامی یہ روبوٹ مسلسل 24گھنٹے کام کر سکتا ہے جبکہ صرف ایک گھنٹے کے اندر تھری ڈی اسکیننگ کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد اینٹیں لگا سکتا ہے۔

”ہیڈریئن ایکس” با آسانی پارکنگ لاٹ میں پارک ہو سکتا ہے اور پھر اپنے28میٹر لمبے روبوٹک بازو کے ذریعے گھر کی تعمیر کا آغاز کرتا ہے تومحض 2دن میں گھر مکمل طور  پرتیار کر دیتا ہے۔