خام تیل کے نرخوں میں تیزی کا رجحان جاری

128

ایشیائی مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں تیزی کا رجحان رہا۔

پیر کو 40 ڈالر فی بیرل سے کم پر رہنے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں کمزوری کے باعث منگل کو برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اکتوبر میں خریداری کے معاہدے 24 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 42.38 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے ۔

لائٹ کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کے ستمبر کے لئے فراہمی کے معاہدے 14 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 40.20 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے ۔