سبزیاں کھائیں،عمر بڑھائیں

252

امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ جانوروں سے پروٹین حاصل کرنے والوں کی نسبت سبزیوں اور دوسرے ذرائع سے پروٹین حاصل کرنے والے افراد زیادہ عرصے تک زندہ رہتے ہیں۔

معروف نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محققین نے ایک طبی جریدے کو 30 سال پر محیط تحقیق کے بارے میں بتایا جس میں ایک لاکھ30 ہزار لوگوں کی خوراک کے اعداد و شمار استعمال کیے گئے۔محققین نے پایا کہ پودوں سے پروٹین حاصل کرنے والے لوگ جانوروں سے پروٹین حاصل کرنے والوں کی کی نسبت زیادہ دیر تک زندہ رہے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تعلق کی وضاحت کے لیے ابھی مزید تحقیق ضروری ہے۔جانوروں سے حاصل ہونے والی پروٹین میں گوشت، مچھلی انڈے اور دودھ سے بننے والے اشیا شامل ہیں۔جبکہ پودوں سے حاصل ہونے والی پروٹین میں اناج، پھلیاں، دالیں، سویا، اور روٹی شامل ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہناکہ پودوں سے حاصل ہونے والی پروٹین کے محض تین فیصد اضافہ سے مطالعے کے عرصے کے دوران کسی بھی سے موت کے واقعات 10 فیصد تک کم ہوئے جبکہ دل کے دورے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی 12 فصد تک کم ہوئی۔اسی طرح جانوروں سے حاصل ہونے والی پروٹین میں 10 فیصد اضافے سے موت کے واقعات میں 2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دل کے دورے سے مرنے کے امکانات بھی 8 فیصد بڑھ گئے۔اس کے ساتھ ساتھ ان افراد میں موٹاپا، سگریٹ نوشی، زیادہ شراب نوشی اور ورزش نہ کرنا بھی اضافی اسباب بنے۔

اس سارے عرصے میں 36000 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جن میں سے 9 ہزار کے قریب دل کے مرض کے باعث ہوئیں۔ 13 ہزار کو کینسر ہوا، اور 14 ہزار دیگر وجوہات سے ہلاک ہوئے۔