میمن گوٹھ میں فائرنگ ، 1 شخص جاں بحق

149

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔

پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چوک پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے باہر بیٹھے افراد پر اندھا دھند گولیاں برسادی ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

ایس ایس پی ملیر کے مطابق واقعہ دوگروپوں کے درمیان تنازعے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔