علی گیلانی کا بھارتی مظالم کے خلاف تحریری احتجاج

156

کل جماعتی حریت کانفرنس گیلانی گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی مظالم کے خلاف تحریری احتجاج کا آغاز کرتے ہوئے حیدر پورہ علاقہ میں دیوار پر خود بھارت کیخلاف نعرے لکھ ڈالے۔

اس دوران سرینگر اور وادی کے دوسرے کچھ علاقوں میں بھی نوجوانوں نے دیواروں اور دیگر مقامات پر بھارت مخالف اور جدوجہد آزادی کے حق میں تحاریر لکھیں

میڈٰیا رپورٹ کے مطابق مزاحمتی لیڈران کی طرف سے تیس جولائی کو جاری کردہ احتجاجی پروگرام میں عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ بھارت کیخلاف ناراضگی اور اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیلئے دیواروں ، سڑکوں اور دکانوں کے شٹر پر مخصوص قسم کے نعرے تحریر کریں عوام سے کہاگیا ہے کہ وہ دیواروں پر ہم کیا چاہتے ہیں آزادی ، فریڈم فار آل ، فریڈم فار جموں وکشمیر ، گو انڈیا گو بیک لکھیں حریت رہنماؤں کے مشترکہ پرگرام کی روشنی میں سید علی گیلانی نے حیدرپورہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر نزدیکی دیوار پر خود مخصوص قسم کے نعرے لکھے۔

ادھر شہر سرینگر اور وادی کے دوسرے کچھ علاقوں میں بھی نوجوانوں نے دیواروں ، سڑکوں اور دکانات کے شٹروں پر حریت رہنماؤں کی طرف سے مقرر کردہ نعرے تحریر کرتے ہوئے بھارت کیخلاف رواں جدوجہد کے ساتھ وابستگی کااظہار کیا۔