کویت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 80فیصد اضافے کا فیصلہ

157

کویت کی حکومت نے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیصلہ کابینہ کے ایک اجلاس میں کیا گیا ہے جو کہ  تیل سے حاصل ریونیو میں کمی کے اثرات کو دور کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے۔

کابینہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لوآکٹین پیٹرول کی قیمتوں میں 41 یوایس سینٹ فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا جبکہ ہائی گریڈ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی شرح 61 فیصد رہے گی۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق  ماحول دوست پیٹرول آلٹرا کی قیمتوں میں اضافے کی شرح 83 فیصد رہے گی۔گزشتہ دو عشروں میں کویت میں پیٹرولیم مصنوعات کی شرح میں یہ سب سے زیادہ اضافہ ہوگا۔