کراچی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 19 افراد گرفتار

168

کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق  رینجرز نے لیاقت آباد الکرم اسکوائر میں سرچ آپریشن کیا جہاں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ اہلکاروں نے رہائشی عمارت کا محاصرہ کیا اور مختلف فلیٹس کی تلاشی لی۔ زیر حراست ملزم خالد کے فلیٹ کی تلاشی بھی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ ملا جبکہ چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری طرف پولیس بھی حرکت میں آئی اور صدر کے علاقے پریڈی میں سرچ آپریشن کیا اور پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔