میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر دہشت گردی کا خطرہ

165

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر دہشت گرد حملے کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے۔ایم سی جی کیلیے مقرر برطانوی سیکیورٹی ماہر نے کہاکہ آسٹریلیا کا بڑا کھیلوں کا میدان دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتا ہے۔

اسٹیڈیم کے باس اسٹیفن گف نے گذشتہ دنوں اس کی تصدیق کردی کہ نئے فٹبال سیزن سے قبل گراؤنڈ کے اطراف میں لوہے کاحفاظتی جنگلہ لگایا جائیگا، لندن اولمپکس گیمز میں برطانوی حکومت کے خفیہ ادارے کے سربراہ سوئی ولکنسن کی خدمات ایم سی جی نے حاصل کی ہیں۔

اس کا مقصد اے ایف ایل تنازعات کو روکنا ہے۔انھوں نے رواں ہفتے 18 کلبز سے دو روزہ میٹنگ میں بتایا کہ دہشت گردی بھی ہمارے لیے نئے سیزن میں بڑا خطرہ ہوگی۔