پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل کھیلا جائیگا

224

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کل برمنگھم میں شروع ہو گا۔سیریز 1-1سے برابر ہے،دونوں ٹیمیں برمنگھم پہنچ گئی ہیں ، جہاں دونوں ٹیموں نے اپنی خامیوں کو دور کر نے کیلئے بھر پور ٹریننگ کی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  تیسرے ٹیسٹ کا میدان کل سے برمنگھم میں سجے گا۔ دونوں ٹیمیں اپنی اپنی تیاری اور حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔

قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت دیگر سپورٹنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کو بھر پور فیلڈنگ کی مشقیں کراوئیں۔ ایجبسٹن میں پاکستان ٹیم ہمیشہ جیت سے محروم رہی ہے۔ اس میدان پر قومی ٹیم نے سات ٹیسٹ کھیلے۔ جس میں سے 4 میں انگلینڈ فاتح رہا جبکہ تین بے نتیجہ رہے۔ اس میدان پر پاکستان کا زیادہ سے زیادہ سکور 608 اور کم سے کم 72 ہے۔

ایلسٹر کک کیلئے ایجبسٹن کیرئیر 294 رنز کے ساتھ یادگار ہے جو انہو ں نے 2011 میں بھارت کے خلاف بنائے۔ ٹیم پاکستان کو یہاں اپنی پہلی جیت کی امید ہے۔  دوسری جانب پاکستانی کھلاڑی ووسٹر سے برمنگھم پہنچ گئے ہیں جہاں مہمان ٹیم انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میچ تین اگست سے کھیلے گی۔پاکستانی کھلاڑیوں نے ووسٹر شائر کاونٹی کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میزبان ٹیم کے گراونڈ پر کھیلا۔