کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے خصوصی احتیاطی تدابیر

413

ماہرین صحت نے شہریوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کانگو وائرس کے مشتبہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے بنیادی صحت کے ورکرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ انفیکشن کنٹرول کی معیاری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ان احتیاطی تدابیر میں ہاتھوں کو جراثیم سے محفوظ رکھنا، ذاتی حفاظت کے آلات کا استعمال، انجکشن کے محفوظ طریقہ کار اور اسے تلف کرنے کے محفوظ عوامل شامل ہیں۔

پمز ہسپتال کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ جراثیم کی منتقلی کے خدشات کو کم کرنے کے لئے لوگوں کو پوری آستینوں والے کپڑے پہننے چاہئیں۔ ہلکے رنگوں والے کپڑے استعمال کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کپڑوں کو دھونے کے لئے بھی منظور شدہ کیمیکلز استعمال کرنے چاہئیں اور باقاعدگی سے اپنی جلد اور کپڑوں کا معائنہ کرانا چاہئے۔ اگر جلد یا کپڑوں پر کیڑے مکوڑوں کے کاٹے کا نشان نظر آئے تو معائنہ کرانا چاہئے اور ایسی جگہ سے دور رہنا چاہئے جہاں اس موسم میں کیڑے مکوڑے اور مچھر پائے جاتے ہوں اور ان کے خاتمہ کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

ڈاکٹر خواجہ نے کہا کہ مویشیوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے جراثیم سے بھی بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں اور پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اور ذبع خانوں میں بھی خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس سے متاثرہ افراد کو چاہئے کہ وہ میل جول میں خصوصی احتیاط برتیں۔

متاثرہ مریض کی تیمار داری کرنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں۔ پولی کلینک کے ماہر ڈاکٹر شریف استوری نے کہا کہ یہ وائرس ابتداء میں مویشیوں اور حشرات سے منتقل ہوتا ہے