کارلوس براتھ ویٹ پی ایس ایل کا حصہ بننےکو تیار

189

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ویسٹ انڈین ٹیم کے ہیرو کارلوس براتھ ویٹ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت پر تیار ہوگئے ہیں۔

ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کے زیادہ تعداد میں رضامندی سے ایونٹ کو مزید تقویت ملے گی۔

رواں سال فروری میں افتتاحی ٹورنامنٹ کی شاندار کامیابی کے بعد نجم سیٹھی پر اعتماد ہیں کہ دوہزار سترہ میں ہونے والے دوسرے سیزن میں معاملات مزید اچھے ہو جائیں گے اور مختلف ممالک کے مشہور کھلاڑیوں سے معاہدوں اور لیگ کے منافع سے ایسا ہوگا۔