سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بارخاتون کمرشل جج کی تقرری

188

سعودی عرب میں تجارتی تنازعات کے کیسز نمٹانے کے سلسلہ میں پہلی خاتون کمرشل جج کی تقرری کر دی گئی ۔

منگل کو سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مشرقی صوبہ میں ایڈ منسٹریٹو اپیلز کورٹ نے شیما صادق الجبران کا بطور پہلی خاتون کمرشل جج تقرر کرنے کی منطوری دی ہے .

سعودی حکومتی ذرائع کے مطابق سودی عرب میں تجارتی سطح کے تنازعات کی ثالثی عدلیہ کے ماتحت آتی ہے اور ماضی میں اس سے قبل کسی تجارتی ثالثی جج کے طورپر تعیناتی کی مثال نہیں ملتی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شیما صادق الجبران کی بطورخاتون کمرشل جج تقرری کو ایڈ منسٹریٹو اپیلز کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا تاہم ایڈ منسٹریٹو اپیلز کورٹ نے اس تقرری کی منظوری دے دی ہے۔