ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کو شیطان قرار دیدیا

151

 امریکا میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار اور اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو شیطان قرار دیا ہے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست پینسلوینیا میں کے ایک ہائی اسکول میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن سے شکست کھانے والے برنی سینڈرز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹرمپ نے کہا کہ سینڈرزنے شیطان کے ساتھ سودا کیا۔ ہلیری کلنٹن شیطان ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں ڈیموکریٹس اور رپبلکن رہنماؤں کی جانب سے ایک مسلم فوجی کی والدہ کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔سابق رپبلکن امیدوار جان مکین نے بھی اس معاملے پر ٹرمپ پر تنقید کی ہے۔