ترکی میں پولیس کانوائے پر حملہ، 6 اہلکار جاں بحق

155

ترکی میں گاڑی پر ریموٹ کنڑول بم حملے کے نتیجے میں6 پولیس اہلکار  جاںبحق اور4زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے  مطابق  ترکی کے صوبے بینگول کے علاقے میں گاڑی کو ریموٹ کنڑول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار  جاںبحق اور چار زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق حملہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کی جانب سے کیا گیا۔ زخمی ہونے والے افراد میں سے دو کی حالت نازک ہے۔