اشتعال انگیز تقریر ، ایم کیو ایم قائد سمیت اہم رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

116

انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 25 سے زائد مقدمات کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی ، عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد، ڈاکٹر فاروق ستار، رشید گوڈیل، خالد مقبول سمیت 20 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں اشتعال انگیز تقریر کے 25 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی۔ خواجہ اظہار اور قمر منصور عدالت میں پیش ہوئے۔ رؤف صدیقی اور وسیم اختر کو پیش نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے پانچ سے زائد مقدمات میں مفرور ملزمان ایم کیو ایم کے قائد ، ڈاکٹر فاروق ستار ، رشید گوڈیل ، خالد مقبول ، سلمان مجاہد سمیت بیس ملزمان کے وارنٹ جاری کردئیے اور پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے سماعت 23 اگست تک ملتوی کر دی۔