کراچی،عبداللہ ہارون روڈ پرعمارت گرگئی ،10 افراد زخمی

200

کراچی میں عبداللہ ہارون روڈ پردو منزلہ عمارت گرنے سے 10 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچادیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مارکیٹ نالے پر بنی ہوئی تھی ، جوگیس بھر جانے کے باعث گر گئی تھی۔ پولیس کے مطابق نالے میں گیس بھرجانے سے زور دار دھماکا ہوا اور دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر گرنے والی عمارت سے ملحقہ ایک اور عمارت کو خالی کرالیا گیا ۔