آرمی چیف کی چین کےچیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

273

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چین کے شہر ارمچی پہنچ گئے جہاں انھوں نے پیپلز لبریشن آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف فینگ سے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ فوجی تعلقات،علاقائی تعاون اوراقتصادی راہداری کی طویل المدتی سیکیورٹی کے مختلف پہلو پر بات چیت کی گئی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف ایک روزہ دورے پر چین کے شہر ارمچی پہنچ گئے ۔ آرمی چیف نے پیپلز لبریشن آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف فینگ سے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ فوجی تعلقات، اقتصادی راہداری کی طویل المدتی سیکیورٹی کے مختلف پہلو پر بات چیت کی گئی ۔

آرمی چیف نے پاکستانی سرحد سے متصل صوبہ سنکیانگ میں سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ارمچی میں پارٹی سیکرٹری ژینگ چن شیان سے بھی ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سیکورٹی کے امور خاص طور پر اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل اور سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔