دبئی ائیرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

358

دبئی ائیرپورٹ پر دبئی سے بھارت جانے والے مسافر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی، حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے ۔

ایمرٹس ایئرلائنز نے طیارے میں آگ لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق 12:45پرحادثہ پیش آیا طیارےمیں  دوران پرواز آگ لگ گئی جس کے باعث اسے واپس دبئی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی ،لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ائیرپورٹ پر دھوئیں کے بادل چھاگئے ۔

ایمرٹس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف حادثے کی اطلاع دی گئی جہاز میں سوار مسافروں کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے ۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد ائیرپورٹ پر جہازوں کی آمدورفت کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ جہاز میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے ۔