چترال،سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ،5دہشت گرد ہلاک

165

وادی کیلاش میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی کیلاش میں استوئی کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اسی دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی ۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 5دہشت گردمارے گئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ چند دن قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں نے دو کیلاشی چرواہوں کو قتل کر دیا تھا اور ان کی بھیڑ بکریاں ساتھ لے گئے تھے