جاپان میں غلطی سے زلزلے کا الارم، 40 ملین افراد متاثر

154

 زلزے کی پٹی میں واقع ملک جاپان میں غلطی سے جاری کیے جانے والے الارم کی وجہ سے 40 ملین کے قریب لوگ بْری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

دی جاپان ٹائمز کی خبر کے مطابق محکمہ موسمیات نے مقامی وقت کیمطابق شام پانچ بجے ٹوکیو اور گردونواح میں 9.1 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے آنے سے آگاہ کرتے ہوئے الارم جاری کردیا۔اس الارم کی وجہ سے پورے علاقے میں ٹرینوں کے سفر کو روک دیا گیا اور بجلی اور پانی کی سپلائی روک دی گئی۔شہر میں بھگڈر کی وجہ سے لوگوں نے محفوظ مقامات پر پہنچنے کی کوش کی لیکن بعد میں اس الارم کے غلطی سے جاری کیے جانے سے آگاہ کیا گیا۔