مسعود خان کوصدر آزادکشمیر بنانے کی منظوری

251

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سابق سفارتکار مسعود خان کو صدر آزادکشمیر بنانے کی منظوری دےدی ہے مسعود خان کا نام وزیراعظم آزادکشمیر نے پیش کیا تھا ۔

زرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم آذاد کشمیر فاروق حیدر نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں آذاد کشمیر کابینہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے وزیر اعظم کو صدر آذاد کشمیر کے لئے سابق سفارتکار اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان کو صدر آذادکشمیر بنانے کی سفارش کی جس کی وزیر اعظم نے فوری طور پر منظوری دیدی ۔