مہا راشٹر میں شدید بارشوں کے باعث دو بسیں پانی میں بہہ گئی، 22افراد لاپتہ

156

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شدید بارش کے دوران پل گرنے کے نتیجے میں دو بسیں پانی میں بہنے سے 22افراد لاپتہ ہوگئے ۔

بھارتی حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل اوربدھ کی درمیانی شب بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کے مغرب میں پیش آیا۔حکام نے بتایا کہ بارش کے دوران نوآبادیاتی دور میں بنایا جانیوالا 50فٹ اونچا اور15میٹر طویل پل مہندم ہوگیا۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا عین اسی وقت پل پر سے دو مسافر بسیں گذررہی تھیں۔حکام کے مطابق واقعے 22افراد لاپتہ ہوگئے ہیں اورکافی کوششوں کے بعد اب تک کسی کو نہیں بچایا جاسکا۔

حالیہ مون سون سیزن کے دوران بھارت میں اب تک بارش،سیلاب اورآسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔