ہمسایہ ممالک مل کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں ،وزیراعظم

196

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ تمام مسائل پر ذہنی ہم آہنگی ہے،کچھ مسائل قابل توجہ ہیں، ان کو حل کرنے کی ضرورت ہے،ہمسایہ ممالک کو ایک دوسرے کے مسائل سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

سفیروں کی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کر تے ہوئے  وزیراعظم نواز شریف  نے کہا کہ ذہنی ہم آہنگی اور کچھ مسائل قابل توجہ ہیں ان کو حل کرنے کی ضرورت ہے،سارے ایشوز پر آپکی اپروچ درست سمت میں ہے اور چاہتے ہیں،پاکستان کو درپیش مسائل حل کی طرف جائیں نہ کہ مزید الجھیں اور پیچیدہ ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہیں،اسی موقع پر تین روزہ سفیروں کی کانفرنس میں واشنگٹن،بیجنگ،نئی دہلی،ویانا،کابل،ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیروں نے شرکت کی ،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور عالمی اداروں میں موجود پاکستان نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔