سارک وزرائےداخلہ کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی

199

سارک وزراء داخلہ کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے ۔ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ  سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ چودھری نثار کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات کا امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سارک وزرائےداخلہ کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی جو2 دن تک جاری رہےگی کانفرنس میں علاقائی امور،دہشت گردی،منشیات اورانسانی اسمگلنگ پرغورہوگا جبکہ پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سارک ممالک کو بریفنگ دی جائےگی ۔