چارسدہ پولیس چوکی کے قریب دھماکہ، 4 افراد زخمی

248

رجب روڈ پر تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس چوکی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے باعث ٹی ایم اے کے 4اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  رجب روڈ پر تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس چوکی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں ٹی ایم اے کے 4اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی، جائے حادثہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر اداروں کے اہلکار  پہنچ گئے۔