ٹنڈو الہٰیار، الطاف کے حق میں وال چاکنگ پر متحدہ کارکنان پر مقدمہ درج

175
ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ٹنڈوالہٰیار کے اے سیکشن تھانے پر ایم کیو ایم کے کارکنان اور دو زونل کمیٹی کے ممبران کے خلاف شہر میں ایم کیو ایم کے قائد کے حق میں وال چاکنگ اور پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج متعدد کارکنان کی گرفتار پولیس کا گرفتاریوں سے انکارباخبر ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ روز الطاف حسین کے حق میں وال چاکنگ ہونے کے بعد ضلع پولیس ایکشن میں آگئی پولیس کی جانب سے شہر بھر میں ہونے والی وال چاکنگ کو پولیس کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے رات کی تاریکی میں مٹانا شروع کر دیا تو دوسری طرف پولیس نے ایم کیو ایم زونل آفس کو خالی کر واکر شہر کے مختلف علاقوں شہازکالونی ، پریم نگر، میرواروڈ، قلعہ چوک میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر کے تحت ایم کیو ایم کے کارکنان عارف قائم خانی ،احسن قائم خانی، اکرم قائم خانی ،ارسلان راجپوت،عبدالباری خانزادہ،محسن قائم خانی،عمران خانزادہ ، ثاقب خانزادہ سمیت چار نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کر لیا۔