پاکستان کو عبرتناک شکست‘ برطانیہ نے ایک روزہ سیریز جیت لی

152

ناٹنگھم(نمائندہ خصوصی)پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 169رنز سے شکست‘ برطانیہ نے پانچ روزہ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی ۔ایک روزہ میچ میں 444رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا‘ میزبانٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 444رنز کا پہاڑ جیسا ہدف پاکستان کو دیا ‘اس سے قبل سری لنکا کو ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا ۔

انگلینڈکی جانب سے ایلکس ہیلز نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی‘ جوز بٹلر 90 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے ‘کپتان ایون مورگن 57رنز بناکر ناقابل شکست رہے‘پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ‘وہاب ریاض سے مہنگے بولر ثابت ہوئے انہوں نے 10اوورز میں 110رنز دیے‘یاسر شاہ نے 6اوورز میں 48،شعیب ملک نے 3اوورز میں 44،اظہر علی نے ایک اوور میں 20 اور محمد عامر نے 10اوورز میں 72رنز دیے جبکہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کی ۔444رنز کے ہدف کے تعاقب پاکستان کی پوری ٹیم 275رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر رنز نہیں بنا سکا۔ شرجیل خا ن اور محمد عامر 58، 58رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد عامر نے 28گیندوں پر58رنز بنائے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 42.4اور میں ہی پویلین لوٹ گئی۔