متحدہ کے 2بدنام بھتاخوروں سمیت 6ملزمان پکڑے گئے

120
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف مقامات سے متحدہ کے 2بھتا خوروں سمیت 6افراد کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے سپر مارکیٹ تھانے نے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے بدنام بھتا خور زوہیب عرف بابر کو گرفتارکرلیا۔ زوہیب کو ایک خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ متحدہ سے تعلق رکھنے والابھتا خور لیاقت آباد کے ٹرک اسٹینڈ، پتھاروں ،ٹھیلوں اورگنے کا رس لگانے والوں سمیت دیگر دکانداروں سے بھتا وصول کرتا تھا، پولیس ملزم سے اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں تفتیش کررہی ہے ۔اجمیر نگری پولیس نے بھی متحدہ سے تعلق رکھنے والے بھتا خور عثمان ولد سعید کو نارتھ کراچی سے گرفتار کر لیا۔ ملزم نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں اور وہاں کاروبار کرنے والوں سے بھتا وصول کرتا تھا۔

ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے ۔بلدیہ پولیس نے رہزنی اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 3ملز مان اختربلوچ ، احمد خان اوررشید کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 4ٹی ٹی پستول اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرلی۔