واپڈا اورا تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین یکم ستمبر کو یوم مطالبات منائیں گے

187
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹر ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبداالطیف نظامانی نے اعلان کیاہے کہ ملک بھر کے واپڈا اورا سکی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین یکم ستمبر کو یوم مطالبات منائینگے اس دن منظم جلسے جلوس منعقد کئے جائیں تاکہ محکمہ بجلی حکومت پاکستان کے منسٹریل عملہ کی طرح واپڈا کے باقی کیڈروں کے لئے اسکیلوں مین بھی اضافہ کرایاجاسکے یہ اعلان انہوں نے لیبر ہال حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی رہنما اقبال احمد خان، ملک سلطان،محمد حنیف خان، رفیع الدین شاہ ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ ہائیڈرو یونین نے پانچ ریفرنڈم میں مخالف یونین کو شکست دی ہے اب چھٹے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل ہیں اس میں بھی محنت کشوں کے بھر پور تعاون سے کامیابی حاصل کریں گے۔