ٹھٹھہ، پی پی کے نو منتخب بلدیاتی عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

183
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ کی پانچ ٹاؤن کمیٹیوں کے نومنتخب پیپلز پارٹی کے چےئرمین، وائس چیئرمین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر عثمان تنویر نے حلف لیا۔ تقریب کونسل ہال مکلی میں ہوئی، جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں و رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حلف لینے والوں میں ٹاؤن کمیٹی مکلی کے پیر زین العابدین جیلانی، ٹاؤن کمیٹی گھارو کے محمد عثمان کنھبار، ٹاؤن کمیٹی میرپور ساکرو کے اقبال خاصخیلی، ٹاؤن کمیٹی گھوڑا باری کے محرم چوہان اور ٹاؤن کمیٹی گاڑہو کے اللہ ڈنو خلیفو شامل تھے۔