ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑدیا

244

سینچورین (جسارت نیوز) ا سٹار جنوبی افریقن فاسٹ بولر ڈیل ا سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں عظیم پاکستانی بولر وسیم اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اس کے ساتھ ہی ا سٹین ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں لینے والے جنوبی افریقاکے دوسرے اور دنیا کے 11 ویں بولر بن گئے، اسٹین نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مچل سینٹنر کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔ وسیم اکرم نے 104 میچز کھیل کر 414 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ ا سٹین نے 84 میچز میں 416 وکٹیں لیں۔ پروٹیز کی طرف سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز شان پولاک کو حاصل ہے جنہوں نے 421 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ ا سٹین کیویز کے خلاف سینچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں وسیم اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 4 وکٹوں کی ضرورت تھی، انہوں نے اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔