انگلینڈ نے پاکستان کو بدترین شکست دے کرسیریز اپنے نام کرلی

223

تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو بدترین شکست دے کر 5 میچز کی سیریز اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 444 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم 42.4 اوورز میں 275 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔ شرجیل خان اور محمد عامر 58، 58 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4،عادل رشید 2، بین اسٹوک، معین علی اور لیام پلنکٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 سمیع اسلم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سمیع اسلم چوتھے ہی اوور میں 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان اظہر علی خود بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی صرف 13 رنز ہی بناسکے۔

شرجیل خان نے 29 گیندوں پر 1 چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی اننگز کو مزید آگے نہ بڑھاسکے اور باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ بڑا ہدف دیکھ کر مڈل آرڈر کے پیر بھی لڑکھڑا گئے بابراعظم 9، شعیب ملک صرف، سرفراز احمد 38،محمد نواز 34 اور حسن علی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 3،اس سے قبل انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو الیکس ہیلز اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا، جیس روئے 15 رنز پر حسن علی کا شکار بنے جس کے بعد جوئے روٹ نے الیکس ہیلز کے ہمراہ ملکر 248 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی اس دوران الیکس نے 22 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 171 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ جوئے روٹ 85 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ جوز بٹلر اور کپتان مورگن نے چوتھی وکٹ کے لیے 161 رنز کی جارحانہ شراکت داری قائم کی جس میں بٹلر 51 گیندوں پر 90 اور مورگن 27 گیندوں پر 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے 10 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 110 رنز دیے، محمد عامر نے بغیر کسی وکٹ کے 72، حسن علی نے 74 رنز دے کر 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔