ہیلز نے پاکستان کے خلاف 171 رنز کی دلکش اننگز کھیلی

246

روبن سمتھ کا 23 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایلکس ہیلز انگلینڈ کی طرف سے بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے

   ایلکس ہیلز ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں بڑی اننگز کھیلنے والے انگلش بلے باز بن گئے، ہیلز نے پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں 171 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ہم وطن بلے باز روبن سمتھ کا 23 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

سمتھ نے 1993ءمیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 167 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کی طرف سے بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے قبضے میں کیا تھا۔ منگل کو پاکستان کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں ایلکس ہیلز نے ڈٹ کر گرین شرٹس کے باﺅلرز کا مقابلہ کیا،

انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور 171 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیل کر حسن علی کی گیند کا نشانہ بنے۔ وہ انگلینڈ کی طرف سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے روبن سمتھ کا ملک کی طرف سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا، سمتھ نے 1993ءمیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 167 رنز کی اننگز کھیل کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔