جوز بٹلر ون ڈے میچ میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے

551

جوز بٹلر ون ڈے میچ میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے، کیریئر کے 2 ہزار رنز بھی مکمل، بٹلر نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 22 گیندوں پر ففٹی بنائی

            جوز بٹلر ون ڈے کرکٹ میچ میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے، بٹلر نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں 22 گیندوں پر ففٹی بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کیریئر کے 2 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ گزشتہ روز پاکستان کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں جوز بٹلر نے جارحانہ انداز اپنایا،

انہوں نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کے باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور 22 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ملک کی طرف سے تیز ترین ففٹی مکمل کرنے کا ریکارڈ اپنے قبضے میں کر لیا۔ بٹلر اس میچ میں 90 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے تھے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 7 چوکے بھی شامل تھے۔