امریکا،یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

177
نیویارک(اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیائی منڈیوں میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں جلد اضافے کا عندیہ اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک مارکیٹ میں بعد از پہر اسپاٹ گولڈ کے نرخ 1324.41 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 0.09 فیصد بڑھ کر 1327.10 ڈالر فی اونس رہے۔یورپی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ 5 ہفتوں کی کم ترین سطح پر رہے۔لندن مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1319.80 ڈالر فی اونس رہے۔