انسانی اعضا کی اسمگلنگ ‘ملزم عمر شہاب کامزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ

228

اسلام آباد (آن لائن) ایف آئی اے کے ایس آئی یو ونگ نے انسانی اعضا کی اسمگلنگ میں ملوث کویتی سفارتخانے کے سابق سلیکشن آفیسر عمر شہاب کا مزید3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو عمر شہاب کو اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں ڈیوٹی جج مبشر ترمذی کے سامنے پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر عابد حسین نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے تاکہ ملزم کے باقی
گروہ ، ای میل اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ واضح رہے کہ ملزم انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت میں زیر حراست ہے۔ ملزم اپنے گروہ کے ساتھ مل کر بچوں کے اعضا نکال کر بھارت میں فروخت کرتا تھا اور اس کام کے لیے اسلام آباد میں شہاب کلینک کے نام سے پرائیویٹ اسپتال چلاتا تھا۔