عید قربان کے لیے دنیا بھر سے 30 لاکھ جانور سعودی عرب درآمد

177
مکہ(اے پی پی) سعودی حکومت نے حج اور عید قربان سے بیرون ملک سے 30 لاکھ سے زائد مویشی درآمد کیے ہیں۔ حکومت کی طرف سے جہاں بیرون ملک سے بڑی تعداد میں مویشی منگوائے گئے ہیں وہیں ان جانوروں کی باریک بینی کے ساتھ طبی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔ جانوروں کے امراض کی تشخیص اور علاج کے لیے جدہ بندرگاہ پر امراض حیوانات کے 45 ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم ہمہ وقت جانوروں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔سعودی عرب کے شعبہ امور زراعت و لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر خالد بن ناصر الغامدی کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ پر حجاج کرام کی طرف سے قربانی کے لیے حکومت نے تین ملین قربانی کے جانور بیرون ملک سے درآمد کرنے شروع کیے ہیں۔ تمام جانور جدہ بندرگاہ پر لائے جا رہے ہیں۔