ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت اچانک خراب‘پیٹ میں شدید درد

322

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔ جناح اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر جاوید جمالی کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے پیٹ میں شدید درد تھا جس پر جنرل فزیشنز نے انہیں ٹریٹمنٹ دی۔ افاقہ نہ ہونے پر سرجنز نے ان کا معائنہ کیا اور پھر کارڈیالوجسٹ سے ان کا معائنہ کرایا گیا۔ اس دوران ان کا الٹرا ساؤنڈ، بلڈ ٹیسٹ اور ای
سی جی بھی کی گئی اور انہیں سکون آور ادویات دی گئیں جس سے انہیں آرام آیا۔ واضح ر ہے کہ عدالت کے احکامات پر جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر انیس الدین بھٹی نے ڈاکٹر عاصم حسین کے معائنے کے لیے5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جو ان کا علاج کر رہا ہے۔