انٹراسکول کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

147

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا۔ عمر ایسوسی ایٹ اور پاکستان ویٹرز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 20لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان فواد اعجاز خان نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ندیم عمر ‘ پروفیسر اعجاز فاروقی ‘ فواد سلیم ملک ‘ ماجد اسلام ‘ عالمگیر احمد ‘ اقبال قاسم ‘ صلاح الدین صلو‘ صادق محمد اوردیگر موجود تھے۔ فواد اعجاز نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں کراچی کے بہترین اسکولوں کی 31ٹیمیں جب کہ ایک ٹیم کراچی کلب کی ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں 55میچز کراچی جیم خانہ ‘ کے سی سی اے ‘ این بی پی ‘ ای کے بی زیڈ ‘ نیا ناظم آباد پر جب کہ فائنل اور سیمی فائنل نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے۔ہر میچ کے مین آف دی میچ کو ایک ہزار روپے دیے جائیں گے۔