جوز بٹلر نے ون ڈے کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرلیے

196
نوٹنگھم (جسارت نیوز) جوز بٹلر ون ڈے کرکٹ میچ میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے، بٹلر نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں 22 گیندوں پر ففٹی بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کیریئر کے 2 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ پاکستان کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں جوز بٹلر نے جارحانہ انداز اپنایا، انہوں نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کے بولرز کی خوب دھنائی کی اور 22 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ملک کی طرف سے تیز ترین ففٹی مکمل کرنے کا ریکارڈ اپنے قبضے میں کر لیا۔ بٹلر اس میچ میں 90 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 7 چوکے بھی شامل تھے۔